• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ کے حوالہ سے شاہی خاندان کی خصوصی سیکورٹی ٹیم کی آمد،انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(نمائندہ جنگ) ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کو لاہور آئیں گے۔ شاہی خاندان کی خصوصی سیکورٹی ٹیم نے انتظامات کے حوالے سے لاہور کا دورہ کیا ۔ سیکورٹی ٹیم نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اور محکمہ داخلہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں اسے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔سیکورٹی ٹیم نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور پی اے ایف لاہور بیس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ شاہی جوڑے کے دورے کے حوالے سے محکمہ داخلہ میں فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا گیا ہے جو برطانوی حکام سے رابطے میں رہے گا۔
تازہ ترین