خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 72 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد4 ہزار 220 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبے میں مزید 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 36 تک پہنچ گئی۔