وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی وسطی کے عزیز آباد میں محمد آصف کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی ہے کہ اُنہیں بتایا جائے یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟، کیا یہ ٹارگٹ کلنگ تھی؟، فوری قاتل گرفتار کرکے رپورٹ کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔