• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر نوکری بچانے کے لیے پھر منظر عام پر آگئے ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں 


وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے بیان پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنا ردعمل دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے مقدمے کے خوف سے روپوش شہزاد اکبر نوکری بچانے کے لیے پھر منظر پر آگئے۔

شہزاد اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام لے کر آپ اپنی ناکامی، نااہلی اور جھوٹ چھپا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایسیٹ ریکوری یونٹ نے ایک سال میں کتنے بیرونِ ملک دورے کیے اور کتنی دولت واپس لائے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کے دوروں، اخراجات اور زیرو ریکوری پر نیب کا ریفرنس بنایا جائے۔

تازہ ترین