• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین کے جذبات ٹھنڈے ہونے تک کرکٹرز گوشہ نشین

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر شائقین کرکٹ ناراض ہیں۔ کھلاڑیوں نے شائقین کے ردعمل سے بچنے کے لئے وقتی گوشہ نشینی اختیار کرلی ہے تاکہ چند دنوں میں شائقین کے جذبات ٹھنڈے ہوسکیں۔ بدھ کی شب قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے میچ میں شکست کے بعد مشتعل تماشائیوں نے کرکٹرز کو برا بھلا کہا اور کئی لوگ اخلاقی حدود پار کر گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق تین میچ ہارنے کے بعد ہیروز ، زیرو بن گئے۔ اسٹیڈیم کے باہر اور سڑکوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر بھی پھاڑ دی گئیں۔ شائقین کا رویہ دیکھ کر اور ممکنہ ردعمل کے باعث کرکٹرز نے فوری طور پر پبلک مقامات اور عام لوگوں میں جانے سے گریز کیا ہے۔ اکثر کھلاڑی تیسرے میچ کے بعد اپنے گھروں پر نہیں گئے اور خاموشی سے ذاتی گاڑیوں پر فیصل آباد پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے زیادہ وقت ہوٹل میں گذارا جبکہ کچھ کھلاڑی لاہور اور قریبی شہروں میں اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین