خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صوبے میں 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، صرف پشاور میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 2 ہزار155 ہوگئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد143 ہوگئی ہے۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں میں 59 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، علاج کے بعد 4 ہزار 862 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔