• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی اور وفاقی وزارت کلائمیٹ چینج میں معاہدہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی اور وفاقی وزارت کلائمیٹ چینج کے درمیان تین سالہ معاہدہ طے پا گیا جس کے دونوں باہمی تحقیق، ماحولیاتی اعداد وشمارمینجمنٹ سسٹم اور ماحولیاتی چیلنجوںسےنمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھائیں گے۔ معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اور فوکل پرسن کلائمیٹ چینج و جی ای بی پراجیکٹ ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے دستخط کئے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف نے امید ظاہر کی کہ مفاہمت کی یادداشت پر اگلے تین سالوں تک بہتر انداز میں کام ہوگا جس سے جامعہ پشاور کے اجتماعی ماحول دوست ماہرانہ شعبہ جات جغرافیہ ، ارضیات ، ماحولیات ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ مل اور آگے چل کر ماحولیاتی اعداد وشمارمینجمنٹ سسٹم بنا سکیں گے جبکہ مجوزہ کلائمیٹ چینج سنٹر کے قیام کی تگ و دو میں کامیابی بھی حاصل کر سکیں گے۔ ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے کلائمیٹ چینج وزارت اور یو این ڈی پی کے پراجیکٹ گلوبل انوائرنمنٹ بینیفٹ کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔
تازہ ترین