آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹوئٹر پر یہ بچے کیوں مقبول ہورہے ہیں؟

اگر آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فعال ہیں تو آپ کی نظروں سے دو خوبصورت بچوں کی یہ تصویر ضرور گزری ہوگی۔

سفید شلوار قمیض میں ملبوس بچوں کی یہ تصویر غیر ملکیوں کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔

تیزی سے مقبول ہوتے مردان سے تعلق رکھنے والے  ان دو جڑواں بھائیوں کی عمر ڈیڑھ سال جبکہ نام زیان اور زارون ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ان جڑواں بچوں کو معروف امریکی ڈی جے خالد کے بچے کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے ان بچوں کی تصویر کو انٹرنیٹ کی بہترین دریافت قرار دیا ہے۔

صارفین کی زیادہ تعداد ان بچوں کو ڈی جے خالد کے بیٹے اشہد سے مشابہہ قرار دے رہی ہے۔






ایک صارف نے لکھا کہ انہیں اس تصویر میں دو بار اشہد دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈی جے خالد کا 2 سالہ بیٹا اشہد اپنے اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول ہے ۔


اشہد خالد کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2 سال کی عمر میں اشہد کا  انسٹاگرام پر 18 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہے۔


 ایک صارف نے ڈی جے خالد کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اشہد اپنے مستقبل میں پیدا ہونے والے بھائی کے ساتھ۔

ایک صارف نے ان بچوں کو اشہد کے بچھڑے بھائی قرار دیا۔

کچھ صارفین کے مطابق یہ بچے معروف فٹبالر لیونل میسی کے بچوں جیسے دِکھتے ہیں۔








ایک صارف نے زیان اور زارون کے چہرے کے تاثرات کی تعریف کی۔


ایک صارف نے اپنےمستقبل کے جڑواں بچوں کے نام بھی سوچ لیے۔




نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارف ابو نخلہ نے لکھا کہ وہ اپنے جڑواں بچوں کے نام ابو بکر اور محمد رکھیں گے۔

ایک صارف نے دائیں طرف والے بچے کا مستقبل بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ مستقبل میں کامیاب ماڈل ہوگا۔

ایک صارف نے شلوار قمیض میں بچوں کی تعریف کی۔

خاص رپورٹ سے مزید