• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورڈ کالج پشاور پر حکومت کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے، عدن فرحاج

مانچسٹر(سرفراز فرانسس) اوورسیز پریذیڈنٹ پاکستان منارٹی رائٹس کمیشن عدن فرحاج بخش نے ایڈورڈز کالج پشاور کو حکومتی تحویل میں دینے پرکہا ہے کہ کالج کو ہتھیانے کیلئے موجودہ حکومت نے اساتذہ اور طلبا کو آمادہ کیا جس کے ذریعے کالج پر ہاتھ ڈالا گیا۔ مسیحی قوم کبھی بھی برادشت نہیں کرے گی کہ ایسے ادارے جو صدیوں سے پاکستان کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں انہیں قبضوں میں لے لیا جائے۔دوسری جانب پاکستان منارٹی رائٹس کمیشن کے دبئی میں مقیم سیکرٹری جنرل روحیل ظفر شاہی نے کہا کہ اس ادارے پر قبضہ مافیا کی تحویل قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے نہایت واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ایڈورڈز کالج چرچ و مشن کی پراپرٹی ہے جس کو سرکاری میں بالکل بھی نہیں دیا جائے گا۔پاکستان اور بیرونِ ممالک میں بسنے والے مسیحی عوام اور تمام جماعتوں کے اقلیتی صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران ایڈورڈز کالج پر قبضہ کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں اور تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک فیصلہ کالج کے حق میں نہیں آ جاتا۔ پی ایم آر سی کے تمام عہدیداران اور ممبران اپنا احتجاج قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین