• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ڈنڈوں سے لیس جے یو آئی (ف) رضا کاروں کی ریہرسل

پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے رضا کاروں نے آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پشاور میں ریہرسل کرتے ہوئے پارٹی قائدین کی حفاظت کا حلف اٹھالیا۔ جے یو آئی کے رضا کاروں کا کنونشن موٹروے چوک پشاور میں منعقد ہوا جس میں قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر سے قومی و پارٹی پرچموں اور ڈنڈوں سے لیس ہزاروں رضا کاروں نے شرکت کی۔کنونشن سے مولانا فضل الرحمان، عبد الغفور حیدری، اکرم درانی، عطا الرحمان اور دوسرے قائدین نے بھی خطاب کیا۔ رضا کاروں نے قافلوں کی شکل میں پہنچنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور آزادی مارچ میں نظم و نسق کی پابندی اور قائدین کی حفاظت کا حلف اٹھایا، بعد ازاں ڈنڈا بردار اور باوردی رضا کاروں نے شہر میں مارچ بھی کیا۔

تازہ ترین