• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک پر آمدورفت معطل

گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ کلہوڑا پھاٹک کے قریب پیش آیا جب ساہیوال سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا جارہا ہے ۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں خالی تھیں۔

حادثے کا شکار بوگیاں ہٹانے اورمتاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریک ریلوے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین