• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ غلط انجکشن لگنے سے طالبہ جاں بحق، کائنات کے ہاتھ میں انفیکشن ہوگیا تھا، اہلخانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آبادمیں مبینہ طور پر غلط انجکشن سے چھٹی جماعت کی طالبہ جاں بحق ہو گئی،متوفیہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد کی رہائشی13سالہ کائنات کو ہفتے کے روز معمولی بخار کے باعث کبریٰ مسجد کے قریب واقع نجی کلینک پر لے کر گئے تھےجہاں موجود ڈاکٹر عرفان نے اسے انجیکشن لگانے کے بعد گھر بھیج دیا،اتوار کے روز ہاتھ میں انفیکشن کے بعد کائنات کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم علاج کی مد میں طلب کی جانے والی رقم کا انتظام نہ ہونے پراسے سول اسپتال لے جایاگیا ،جہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر فوری طور پرآپریشن کا فیصلہ کیا تاہم انفیکشن کےباعث وہ جاں بحق ہو گئی، دوسری جانب سپر مارکیٹ پولیس کاکہنا ہے کہ ورثا نے تاحال مقدمہ درج کرنے کیلئے رابطہ نہیں کیا ہے ۔

تازہ ترین