آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ملتان: باپ کے ہاتھوں 2 بیٹے، بیٹی اور نواسی قتل

ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے بیگان والی پل میں ایک شخص نے اپنے بچوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 بیٹے، ایک بیٹی اور ایک نواسی جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ سے 2 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خدا بخش کو اس کے بچے نشے کرنے اور جوا کھیلنے سے منع کرتے تھے، جس پر ناراض ہو کر اس شقی القلب شخص نے اپنے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں خدا بخش کے 2 بیٹے، ایک بیٹی اور 10 ماہ کی نواسی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہو ئے ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی، جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید