آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہانگ کانگ کی کمپنی پاکستان میں 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کریگی

ہانگ کانگ کی کمپنی پاکستان میں 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کریگی


ہانگ کانگ کی پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ہانگ کانگ کی ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔

سفیر برائے بیرون ملک سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر تجارت رزاق داؤد اور ذلفی بخاری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کراچی پورٹ پر ٹرمینل کی استعداد میں اضافہ کے لیے 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق نئی سرمایہ کاری سے 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، ہانگ کانگ کی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کو ایک ارب ڈالر تک لے جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کے وفد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں سہولت کاری کا عزم ظاہر کیا، کمپنی کراچی پورٹ کو ایشیا کی تجارت کا مرکز بنانے میں سہولت فراہم کرے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سرمایہ کاری اور ملکی معاشی خوشحالی کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانیوں کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی نمو اور روزگار کی فراہمی کے لیے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

علی جہانگیر صدیقی کی کوشش سے پاکستان کے شپنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری شروع ہوئی۔

علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قیمت کے باعث برآمدی یونٹ کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے، صورت حال کے پیش نظر اضافی کنٹینر ٹرمینل کی ضرورت ہے، جس کے نتیجے میں وفاقی خزانہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ دونوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید