آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خیبر میل کو چھانگا مانگا ،ہزارہ ایکسپریس کو کھاریاں ریلوے سٹیشن پر 2منٹ رکنے کی اجازت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظرپشاور۔کراچی۔پشاور کے درمیان چلنے والی1اپ،2ڈاؤن خیبر میل کو چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کیلئے رُکنے کی اجازت دیدی ہے ۔ عوام کو یہ سہولت عارضی طور پر 3 ماہ کیلئے حاصل ہوگی۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمدہوگا۔اس کے علاوہ حضرت الحاج خواجہ محمد معصوم کے سالانہ عرس کے موقع پر 11اپ،12ڈاؤ ن ہزارہ ایکسپریس اور 13اپ،14ڈاؤن عوام ایکسپریس کو کھاریاں ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کیلئے رکنے کی اجازت دے دی ہے شرکاءکو یہ سہولت یکم نومبر سے لے کر چار نومبر تک حاصل ہو گی۔

ملتان سے مزید