• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا


برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔


اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ برطانوی شہزادے کا دورۂ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا، زندہ دلانِ لاہور مہمانوں کے روایتی استقبال کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں برطانیہ کے شاہی خاندان کے لیے احترام کا رشتہ موجود ہے، آج ایک مرتبہ پھر لیڈی ڈیانا کے دورے کی خوش گوار یادیں تازہ ہوگئیں۔

لاہور آمد کے فوری بعد شاہی جوڑا ایس او ایس ویلیج پہنچ گیا جہاں شہزادہ اور شہزادی بچوں میں گھل مل گئے ۔

شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچا

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا۔

اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا، شاہی جوڑے نے اکیڈمی میں کرکٹ بھی کھیلی۔

تازہ ترین