• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کل جماعتی کانفرنس،آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائےاسلام کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس نے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر حکومت نے گرفتاریوں یا تشدد کے ذریعے مارچ کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو پختون روایات کے مطابق بھرپور جواب دیا جائیگا۔وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا،مارچ ہر صورت میں ہوگا، گرفتاریوں یا تشدد کے ذریعے راستہ روکنے کی کوشش کی تو پختون روایات کے مطابق بھرپور جواب دیا جائیگا، کل جماعتی کانفرنس جمعیت سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی جس میں اے این پی،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ، کیو ڈبلیو پی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، اے پی سی کا اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا،جس کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتوں نے27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے اور 31اکتوبر کو آزاد ی مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا ،اے پی سی نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کابھی مطالبہ کیا ، اے پی سی میں فیصلہ کیا گیا کہ 27اکتوبر کو خیبرپختونخو سمیت ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائینگی ۔

تازہ ترین