• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈیننس آئین پاکستان سے متصادم ہے،پشاور ہائیکورٹ

 پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائی کورٹ نے ایکشن ان ایڈآف سول پاور آرڈیننس کو غیرقانونی قرار دینے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔تفصیلی فیصلے کے مطابق عدالت نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈیننس کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دیدیا ہے جبکہ عدالت نے حراستی مراکز میں بغیر مقدمات کے قید افراد کو7دن کے اندررہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔پشاورہائی کورٹ نے تمام حراستی مراکز کو سب جیل قرار دیکر زیر مقدمات ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ آرڈینس لاگو کرنے پر ججز کی عالمی تنظیم آئی سی جے نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ،آئین سے متصادم قانون لاگو کرنے پر بین الاقومی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی ،تنظیم نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیرانسانی قوانین لاگو کرنے سے گریز کرنے کو کہا ہے ۔

تازہ ترین