پشاور (خصوصی نامہ نگار)جرمنی کے ادارے فریڈریک ایبرٹ سٹیفٹنگ کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر یوخن ہپلر نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت وابلاغ عامہ اور پیس اینڈ کنفلیکٹ سٹڈیز کا دورہ کیا، شعبہ صحافت کے چیئرمین ڈاکٹر فیض اللہ جان، پروفیسر شاہ جہان سید، پروفیسر انوش خان اور ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر یوخن نے کہا کہ پشاور کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں جڑی بہت سی یادیں ہیں امن کے واپس آنے پر بہت خوش ہوں تاہم حالات مزید بہتری کی طرف جانے چاہئے۔