• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘غیر قانونی نمبر پلیٹوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور ٹریفک پولیس نے غیر نمونہ/ فینسی، شخصی اور غیر قانونی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پرایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف شاہراوں، اندرون شہر، بازاروں جن میں خصوصاً امن چوک، خیبر روڈ، چارسدہ روڈاور جی ٹی روڈ پر فینسی ‘غیر نمونہ، شخصی اور غیر قانونی نمبر پلیٹ کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغازکیا اس کاروائی میں کیا اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ اپنی گاڑی و موٹرسائیکل پر متعلقہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے منظور شدہ نمبر پلیٹ لگائیں۔ مزید ازں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی جانب سے یہ کاروائی تاحکم ثانی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ چالان دیتے وقت عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں اور تر کاروائی سلام و کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر کی جائے۔
تازہ ترین