گوجرانوالہ میں 2 بچوں سے زیادتی اور پھر ویڈیو بنائے جانے کے انکشاف کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے ریتانوالہ میں اسکول سے واپس آتے ہوئے 12 اور 14 سالہ لڑکے کو ملزم انیس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈیو بنائی۔
واقعے کے بعد ملزمان ویڈیو دکھا کر بچوں کو بلیک میل کر رہے تھے۔
بچوں نے والدین کو آگاہ کیا اور تھانے میں الگ الگ 2 مقدمات درج کرا دیئے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔