• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ، پشاور سیل کرنے کا فیصلہ، تمام شاہراہوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے، سرکردہ قائدین کی فہرستیں تیار

پشاور (نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ روکنے کی غرض سے صوبائی دارالحکومت پشاور شہر کو سیل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، حیات آباد، کوہاٹ روڈ اور چارسدہ روڈ سمیت شہر کی تمام مرکزی شاہراوں اور داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دئیے ہیں جو آزادی مارچ کے موقع پر سڑکیں بند کرنے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

آزادی مارچ، پشاور کو سیل کرنے کی تیاریاں مکمل، کنٹینرز پہنچا دئیے گئے


جبکہ ضلع پشاور میں جمعیت کے سرکردہ قائدین کی گرفتاری اور نظربندی کیلئے بھی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں جن پر ممکنہ طور پر 25اکتوبر کو بعد از نماز جمعہ عمل درآمد شروع ہوسکتا ہے۔

خیر پختونخوا حکومت نے صوبہ کے مختلف شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے کنٹینرز قبضہ میں لیکر رنگ روڈ پر جمیل چوک، پشتہ خرہ چوک، ہزار خوانی چوک، حیات آباد، دلہ زاک چوک، جی ٹی روڈ پر زکوڑی پل،چارسدہ روڈ پر ناگمان، کوہاٹ روڈ سکیم چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے مرکزی شاہراہوں اور موٹر وے کی طرف نکلنے والے راستوں پر پہنچا دئیے گئے ہیں۔

تازہ ترین