• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بنارس پل پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا

پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے کمسن بچہ جاں بحق


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنارس پل پر پتنگ کی ڈور پھرنے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانے کی حدود باچا خان پل (بنارس پل)کمسن بچہ اپنے والدین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھاکہ اچانک پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سےکمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت7سالہ امان ولد نظام الدین کے نام سے ہوئی متوفی بچہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر ناظم آباد سے اورنگی ٹاون جارہا تھا کہ پتنگ کی تیز ڈور گلے پر پھر جانے سے دم توڑ گیا ۔پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی 63/Aسیکٹر 7Bنسیم آباد کا رہائشی تھا ،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں پتنگ اور ڈور بیچنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 15سے زائد دوکان داروں کو حراست میں لیکر پتنگ بازی میں استعمال ہونے والا سامان تحویل میں لے لیا ہے واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی ایک شخص پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنےسے دم توڑ گیا تھا جس کا مقدمہ پیر آباد میں 298/19درج کیاگیا تھا شہریوں کا کہنا ہے کہ ماوں کی گود اجڑ چکی ہےلیکن پولیس نے پتنگ بازی کرنے والوں خلاف ابھی تک آپریشن شروع نہیں کیا گیا ہے،شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،ڈی جی رینجرزاور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے فوری طور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

تازہ ترین