• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار و ماڈل شہریار منور کی ہالہ سومرو سے  منگنی ٹوٹ گئی۔

گزشتہ روز ایک ویب شو انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال کہ ’آج تک آپ نے سب سے زیادہ دلیری کا کام کیا کیا ہے؟‘

معروف اداکار و ماڈل شہریار منور


اس سوال کے جواب میں شہریار کا کہنا تھا کہ اُن کی زندگی کا سب سے دلیری کا کام اپنی والدہ کو یہ بتانا تھا کہ ایک بار آپ کے کہنے پر ایک بار کوشش کرلی، آپ نے ہی سب ختم بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب میں اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کروں گا۔

میزبان نے کہا کہ آپ نے تو بہت بڑا راز فاش کردیا۔

اس پر شہریار نے کہا کہ اس کو یہیں چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ عقل مند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔

دوسری جانب منگنی کے بعد شہریار منور ہالہ سومرو کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے تھے تاہم حالیہ سرچ پر وہ انہیں اَن فالو کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس 4 مارچ کو شہریار منور نے ہالہ سومرو نامی لڑکی سے منگنی کی تھی، ہالہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور انہیں مصوری کا بھی شوق ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کی منگنی کب ٹوٹی تھی۔

31 سالہ شہریار پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں۔ انہوں نے پرے ہٹ لو، پروجیکٹ غازی، ہو من جہاں اور سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین