• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: سیّد انیس جعفری

صفحات168:،قیمت 400: روپے

ناشر:ادب و فن پبلی کیشنز، کراچی۔

شاعرِ اہلِ بیت ،سیّد انیس جعفری کا یہ مجموعۂ کلام نعت، منقبت اور نواسۂ رسولؐ، جگرِگوشۂ بتول سیّدنا امام حسین ؓ اور دیگر شہدائے کربلا ؓ کے حضور سلام پر مشتمل ہے۔ موصوف نے حمد ،نعت اور منقبت و سلام کی اصناف میں بہت خوب خامہ فرسائی کی ہے اور بہت سہل الفاظ میں اپنی عقیدت، محبّت اور مَودّت کے گلاب کھلائے ہیں۔ 

ان کا عقیدت و مَودّت پر مبنی یہ مجموعۂ کلام بلاشبہ، سرِکار دو جہاں حضرت محمد ﷺ اور اہلِ بیت عظام ؓبالخصوص شہدائے کربلاؓ کے حضور گل ہائے عقیدت اور اعتراف ِعظمت پر مشتمل ہے۔ کتاب کو پوری عقیدت و اہتمام سے شایع کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین