• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کرتارپور تقریب، 550 یاتریوں کی فہرست پاکستان کو مل گئی

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی حکام نے 9؍ نومبر کو کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریب کیلئے آنے والے 550 وی وی آئی پی افراد کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی ہے جس میں کرتارپور راہداری کھولنے کا خیال پیش کرنے والے کانگریس رہنما اور بھارتی ریاست پنجاب کے سابق بھارتی وزیر اور کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا نام شامل نہیں ہے۔

گردوارہ کرتار پور کے حسین مناظرِ شب


فہرست میں شامل بھارتی وی وی آئی شخصیات میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ، یونین وزیر ہردیپ سنگھ پوری، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر سُکھبیر سنگھ بادل کا نام شامل ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا نام بھارتی وفد میں شامل نہیں کیونکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انہیں خصوصی دعوت دے رکھی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق کوئی بھی لیڈر جو وفد کا حصہ نہیں ہوگا اسے بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے ’’سیاسی کلیئرنس‘‘ کی ضرورت ہوگی۔

تازہ ترین