• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری سکھ برادری کیلئے وزیراعظم کا تحفہ ہے، بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کا منصوبہ سکھ برادری کے لیے وزیراعظم عمران خان کا تحفہ ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والی سکھ کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب کے لیے آنیوالی سکھ کمیونٹی کو حکومت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔

جنگ نیوز
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برداری کے دل جیت لیے، عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل سے اس وقت بھارت میں پاکستان کا ڈنکا بج رہا ہے، پوری دنیا کی سکھ برادری کے جذبات خوشی سے لبریز ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برداری کے دل جیت لیے ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی کے اس تاریخی اقدام سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کی اس سے بڑی مثال پور ی دنیا میں کوئی نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے اس اقدام سے امن، محبت اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین