• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری افتتاح، مودی نے عمران کا شکریہ ادا کیا

کرتارپورراہداری افتتاح کےموقع پر بھارتی وزیراعظم مودی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کرتارپور راہداری افتتاح، مودی نے عمران کا شکریہ ادا کیا


بھارت میں ڈیرہ باباگرونانک میں کرتارپور راہداری انٹر گریٹڈ چیک پوسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔

مودی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے راہداری جلد بنانے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہدری ہم سب کے لیے خوشی لے کر آیا ہے، کوریڈور بننے کے بعد سکھ یاتریوں کا گردوارہ جانا آسان ہو جائے گا۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کے جذبات کو سمجھا، ہم ان کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین