• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 3ارب کا فراڈ‘لینڈمافیاکا اہم رکن آدم جوکھیو گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب) نے 27سال تک کسی کی گرفت میں نہ آنے والے لینڈ مافیا کے اہم رکن حاجی آدم جوکھیو کو ساڑھے 3ارب روپے فراڈکے الزام میں گرفتار کرلیا ‘ترجمان نیب کے مطابق ملزم پرسرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے سادہ لوح شہریوں سے جعل سازی کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے، نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ حاجی آدم جوکھیوسرکاری زمینوں پرجعلی اسکیمیں بنا کر فروخت کرتاتھا اور اب تک ملزم نے 1100 شہریوں سے فراڈ کیا اور شہریوں کی یہ بڑی تعداد 1992 سے انصاف کے لیے دھکے کھا رہی تھی ۔حکام کا کہنا ہے کہ 27سالوں سے حاجی آدم جوکھیو سرگرم لینڈگریبرتھا جو سادہ لوح شہریوں کو جعلی سازی کے ذریعے لوٹ رہا تھا‘ملزم نے70ایکٹر سے زائد زمین غیرقانونی طورپرفروخت کی۔
تازہ ترین