• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیرقانونی دکانیں مسمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ماڑی پور روڈ نیو ٹرک اسٹینڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیرقانونی بنی دکانیں مسمار کردی گئیں طارق روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر سینئرڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ سائوتھ ،ڈسٹرکٹ ویسٹ اورڈسٹرکٹ ایسٹ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں اور فٹ پاتھ پر قائم مختلف تجاوزات کا خاتمہ کردیا جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مزاحمت پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تازہ ترین