نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نیشنل بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیز کراچی کے سربراہ پروفیسر طاہر شمسی نے نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عمل دہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ پروفیسر طاہر شمسی نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عمل دہرانے کا فیصلہ کیا۔
سابق وزیراعظم کے جسم پر سوجن اور دیگر اثرات کے باعث ادویات میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ پروفیسرشمسی صبح دوبارہ نوازشریف کا معائنہ کریں گے اور رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق مزید تاخیر کی قطعاًکوئی گنجائش نہیں، ہر لمحہ خطرہ بڑھ رہا ہے۔