• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ECL سے نواز شریف کا نام نکالنےکیلئے درخواست، حکومت اور نیب کا مؤقف مسترد، ہمارا دائرہ اختیار ہے، لاہور ہائی کورٹ

ECL سے نواز شریف کا نام نکالنےکیلئے درخواست


لاہور(نمائندہ جنگ/جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی شہباز شریف کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور اس حوالے سے وفاقی حکومت اور نیب کے موقف کو مسترد کر دیا، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس سننے اور فیصلہ کرنے کا اختیارہےمزید سماعت آج ہوگی۔

عدالت نے کہاکہ ہم غیر معمولی کام نہیں کرسکتے جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ معاملہ غیر معمولی نوعیت کا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے انسانی بنیادوں پر ہی نوازشریف کیلئے انڈیمنٹی بانڈز کی پابندی لگائی، اگر اتنی جلدی تھی تو یہ اسی وقت جا کر بانڈ جمع کرادیتے۔ 

عدالت نے کہا کہ آپ وفاقی حکومت کے وکیل کو منا لیں ہم کل سماعت کرلیں گے۔

تازہ ترین