آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف کی روانگی، طبی تیاری کیلئے 48 گھنٹے درکار


سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے طبی طور پر تیاری کے لیے 48 گھنٹے کا وقت درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے، تاہم انہیں ملک سے باہر لے جانے کے لیے طبی طور پر تیار کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو روانگی سے قبل ہائی اسٹیرائڈز دینا ہوں گی، سابق وزیراعظم کو گزشتہ 2 ہفتوں میں ملک سے باہر جانے کے لیے 3 بار تیار کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسٹیرائڈز سے نواز شریف کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو طبی طور پر تیار کرنے کے بعد ائر ایمبولینس سے روانہ کیا جائے گا، ائر ایمبولینس آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں قطر سے لاہور پہنچے گی۔

سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بیرون ملک جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید