آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

قومی سیکورٹی معاملات پر مامور حکام کو وٹس ایپ پر معلومات شیئر نہ کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )انتہائی حساس کام کرنے یا پھر قومی سیکورٹی معاملات پر مامور حکام کو وٹس ایپ پر معلومات شیئر نہ کرنے ، وٹس ایپ کا جدید ورژن پر اپ گریڈ کرنے اور 10مئی سے قبل خریدے گئے تمام موبائل فونز کو فوری تبدیل کرنیکا مشورہ دیا گیا ہے،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی کی طرف سے تمام وفاقی سیکرٹریز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ Hostile intelligence ( HIAS)نے ایک ایسی ٹیکنیکل صلاحیت حاصل کر لی ہے جس سے وہ انتہائی حساس معلومات جو موبائل فونز میں سٹور کی گئی ہوں یا موبائل فونز کے ذریعے بھیجی گئی ہوں، ان تک رسائی حاصل کر سکتی ہے ، 29اکتوبر کو اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کیخلاف کیلیفورنیا کی امریکی عدالت میں وٹس ایپ، فیس بک کی طرف سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے کہ انہوں نے امریکن اور کیلیفورنیا قوانین اور وٹس ایپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ، یہ بدنیتی پر مبنی پیگاسس (پروگرام ) کا استعمال کیا گیا ہے ، 28اپریل سے 10مئی کے دوران اس سے پاکستان سمیت 20ممالک کے 14سو اعلٰی حکام اور فوجی افسران متاثر ہوئے، یہ پروگرام کسی بھی موبائل آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کو وٹس ایپ پر مس کال کر کے متاثر کر سکتا ہے ، خط میں سرکاری حکام جو انتہائی حساس کام کر رہے ہیں یا قومی سیکورٹی کے

معاملات دیکھ رہے ہیں کو نقصانات کو کم کرنے اور وٹس ایپ پر کوئی سرکاری یا کلاسیفائیڈ معلومات کسی سے شیئر نہ کرنے کا کہا گیاہے ،وٹس ایپ کو جدید ورژن پر( آئی او ایس کیلئے ورژن 2.19.112 اور اینڈرائیڈ کیلئے 2.19.308 ) اپ گریڈ کیا جائے ، 10مئی سے قبل خریدے گئے تمام موبائل فونز کو فوری طور پر تبدیل کر دیا جائے، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رابطہ کرنے بتایا کہ قومی مفاد میں دشمن کے سائبر حملوں کو عقابی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے، ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف قسم کے اقدامات جاری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید