• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نواز کے فلیٹ میں نوازشریف کے لیے کمرہ مخصوص

حسن نواز کے فلیٹ میں نوازشریف کے لیے کمرہ مخصوص


سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے چند گھنٹوں بعد لندن پہنچیں گے، وہ  ممکنہ طور پر آج شب آرام کرکے کل بدھ کی صبح ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے۔ جبکہ حسن نوازکے فلیٹ میں نواز شریف کیلئے طبی سہولتوں سے مزین ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے۔

اس کمرے میں ضروری طبی آلات نصب کرنے کا عمل گزشتہ ہفتہ سے جاری تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کچھ لوگ زکام کا علاج بھی لندن میں کراتے ہیں، چیئرمین نیب

دوسری طرف خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ہارلے اسٹریٹ کی نجی کلینک میں پلیٹ لیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کرینگے۔

خاندانی ذرائع نے مزید کہا کہ علاج کے لیے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے، اور لندن میں طبعیت بہتر نہ ہونے پر نواز شریف کو فوری طور پر امریکا منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ’خدا کیلئے مجھے نکالو‘کا سفر اختتام کی طرف، فواد چوہدری

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ شریف فیملی کا کوئی بھی فرد نواز شریف کو ریسیو کرنے ایئرپورٹ نہیں جائے گا۔

تازہ ترین