آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پارلیمنٹ بچوں کے حقوق سے متعلق انتہائی حساس ہے، اسد قیصر

پارلیمنٹ بچوں کے حقوق سے متعلق انتہائی حساس ہے، اسد قیصر


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں انتہائی حساس ہے۔

اسلام آباد میں بچوں کے حقوق کے وعدوں کی تجدید کی تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل اور ہمارے وارث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے 29 قوانین موجود ہیں، ان پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزرات قانون ان قوانین کا جائزہ لے کر تمام قوانین اور رولز کو یکجا کرے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا وعدہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کی، جس میں سب سے پہلے بچوں کی زندگی کو تحفظ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں بچیوں کو قتل کرنے اور زندہ درگور کرنے کی مذمت کی گئی، بحیثیت مسلم ملک بچوں کے حقوق کے تحفظ میں ہمارا نام سرفہرست ہونا چاہیے۔

اسپیکر نے کہا کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق مزید قوانین کی ضرورت ہوئی تو اس بارے قانون سازی کی جائےگی۔

قومی خبریں سے مزید