• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئندہ 4برس کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ کیلئے منتخب

پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) پاکستان کو اگلی چار سالہ کی مدت 2019ءسے 2023ءکے لئے 180 ووٹوںمیں سے 154 ووٹوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ کے لئے دوبارہ منتخب کیا گیا۔ پیرس میں یونیسکو ہیڈ کوارٹرز میں بدھ کے روز انتخابات ہوئے۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر اور یونیسکو کے مستقل نمائندے مسٹر معین الحق نے اقوام متحدہ کے مابین تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے میں پاکستان کے دیرینہ مثبت شراکت کی گواہی کے طور پر پاکستان کے دوبارہ انتخاب کو سراہا۔
تازہ ترین