• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہالینڈ کی ملکہ 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ہالینڈ کی ملکہ میکسیما جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ قرض برائے ترقی ہیںتین روزہ دورے پر آج( پیر) پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

ہالینڈ کی ملکہ 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی


 دورے کے دوران ملکہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گی۔قرض برائے ترقی حکومت پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے اس نے کئی اقدامات کئے ہیں۔ملکہ میکسیما ا سٹیٹ بینک کے چھوٹے قرضوں کے پروگرام کے آغاز میں شرکت کریں گی۔ملکہ 2009ء سے قرض برائے ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ہیں۔وہ اپنے طور پر کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کی مالیاتی خدمات تک آسان رسائی کو فروغ دینے کیلئے دنیا بھر میں سرگرم ہیں ۔

تازہ ترین