• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے متعلق سوال پر جمائما کا ’واؤ‘


وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان خبروں کا حصہ بنتی رہتی ہیں اور انہیں خبروں میں رہنے کا فن بھی خوب آتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب بھی مداح ان کی جوڑی اور محبت سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جمائما خان نے عمران خان سے متعلق سوال پوچھنے پر منفرد جواب دے کر سب کو کشمکش میں ڈال دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں جمائما خان سے ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کبھی عمران خان کے لیے بری طرح سے روئی ہیں ؟

اس انوکھے سوال کا جواب دیتے ہوئے جمائما نے محض ’واؤ ‘ یعنی زبردست لکھا۔

جمائما کے اس جواب نے سوشل میڈیا صارفین کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا اور صارفین بھی اپنی رائے دینے میں پیچھے نہ رہے۔

ایک صارف نے جمائما سے پاکستانی میڈیا کو ایک ہیڈلائن دینے کی فرمائش بھی کی۔

ایک صارف نے کہا کہ واؤ کا اردو میں مطلب ’ہاں‘ ہی ہوتا ہے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ وہ اب تک سوچ رہے ہیں کہ اس سوال کا جواب واؤ ہو کیسے سکتا ہے؟

ایک صارف نے جمائما سے اس ’واؤ‘ کی وضاحت بھی مانگ لی۔

واضح رہے کہ جمائما خان اور عمران خان کی شادی  1995 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

تازہ ترین