کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈراموں کی مقبول ترین جوڑیوں میں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی رومانوی جوڑی کا بھی شمار ہوتا ہے جو جلد ہی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے والے ہیں۔سجل علی اور احد رضا میر نے رواں برس جون میں منگنی کرکے مداحوں کو خوش کردیا تھا، کیوں کہ دونوں کے مداح چاہتے تھے کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ہوجائیں۔ دونوں نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان سے جلد سے جلد شادی کرنے کی فرمائش کی تھی۔اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار آئندہ 6 ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔مقامی انگریزی اخبار‘ نے اپنی رپورٹ میں مقامی ویب اشاعتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خبریں ہیں کہ دونوں اداکارہ آئندہ برس کے موسم بہار میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ سجل علی اور احد رضا میر بیرون ملک شادی کریں گے، تاہم وہ رشتہ داروں اور شوبز شخصیات کے لیے ملک میں تقریب کا اہتمام بھی کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پر ترکی میں شادی کریں گے اور ان کی شادی کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور چند شوبز شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ایسی خبریں بھی ہیں کہ سجل علی اور احد رضا میر مارچ 2020 تک شادی کرلیں گے اور شادی کے فوری بعد ملک میں شوبز شخصیات کے لیے ایک تقریب کا اہتمام بھی کریں گے۔تاہم آئندہ برس مارچ میں شادی کی خبروں پر سجل علی اور احد رضا میر نے تاحال کوئی واضح بیان نہیں دیا۔