• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ آرزوپاکستان پہنچ گئیں، حسن علی کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں سامعیہ کا پرجوش و شاندار استقبال کیا گیا۔ حسن علی کی بھارتی اہلیہ سامعیہ شادی کے بعد پہلی بار نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ پہنچیں۔ گھر کے مرکزی دروازے سے کمرے تک سرخ پھولوں کا قالین بنایاگیا جس پر چلتے ہوئے حسن علی کی اہلیہ اپنے کمرے میں داخل ہوئیں۔ اس کمرے میں بھی ہر طرف پھول ہی پھول تھے ۔

تازہ ترین