• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ کا خاندان روزگار کی تلاش میں اردن گیا

میہڑ(نامہ نگار) پیر کے روز اردن کے شہر کراما میں روزگار کیلئے گئے ہوئے دادو ضلع کے ایک ہی خاندان کے13افراد گھر میں آگ لگنے سے جل کر جاں بحق ہو گئے ، متوفیوں کا تعلق ککڑ کے جویا برادری سے بتایا جاتا ہے ، اطلاع پر گھروں میں کہرام مچ گیا اورورثا اپنے پیاروں کو یاد کر کے رورہے ہیں،اردن کے شہر کراما میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات ایک بجے پیش آیا، ایڈو کیٹ نوید علی جویو نے بتایا کہ اردن کے شہر کراما میں ان کے بہنوئی اور بھانجے روزگار کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے،مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بتایا جاتا ہے کہ متوفیوں کو اردن میں ہی تدفین کی جائیگی۔
تازہ ترین