• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این پی خیبر وحدت کا ادریس خٹک کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا وحدت نے پارٹی کے سابقہ جی ایس کی گمشدگی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھےمظاہرے کی قیادت نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا وحدت کے صوبائی صدر مختار باچا ، ڈاکٹر سرفراز،تیمور کمال اور قیصر نے کی ۔مظاہرین نے جبری گمشدگی اور سیاسی و سماجی کارکنوں کے حقوق کے لئے نعرے لگائے ۔اس موقع پر مختار باچا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13.11.2019کو پارٹی کے سابقہ جی ایس ادریس خٹک کو ڈرائیور سمیت صوابی انٹرچینج سے نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا جبکہ تین دن بعد ڈرائیور کو چھوڑا گیا مگر ادریس خٹک تا حال لاپتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ ادریس خٹک کے خلاف اگر کوئی کیس ہو تو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادریس خٹک کے رہائی کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین