کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کے تحت سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر سیمی جمالی، سربراہ شعبہ ایمرجنسی جناح اسپتال اور ارشدآفریدی ،ایس ایچ او سمیت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلباء کثیرتعدادمیں شریک ہوئے۔ ناظم حکمت ترین نے مہمانان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کاتحفہ پیش کیا۔