• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا اتحادیوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا اتحادیوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے تمام اتحادی جماعتوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اتحادیوں سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے، جو کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے بعد دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گی۔

حکومتی رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے بعد جی ڈی اے اور بی این پی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گی۔

جی ڈی اے کے وفد سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی، جبکہ حکومتی رابطہ کمیٹی اتحادیوں کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے گی۔

وفاقی حکومت کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا مقصد اتحادیوں کے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ رہنا ہے۔

تازہ ترین