• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا 


پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومو میں ایک نظم بھی پیش کی گئی ہے جس میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی1971 کی جنگ میں دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیاہے۔

1971کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے کامیابی سے کاروائی کرتے ہوئے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی۔

1971 میں آج ہی کے دن پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کُکری کو غرقاب کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا -

بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا ۔

تازہ ترین