• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنیوالی ترمیم کاحصہ نہ بننے کا اعلان

ن لیگ کا الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنیوالی ترمیم کاحصہ نہ بننے کا اعلان


اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے یہ اعلان قومی اسمبلی میں موجودہ سیاسی صورتحال پر خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت سے رابطے نہیں رکھے جاسکتے، جو کانٹے بکھیر رہے ہیں وہی چنیں۔

لندن میں احتجاج پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر نون لیگ کے قائد نواز شریف کے گھر پر حملہ ہوسکتا ہے تو سب کے گھروں پر ہوسکتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں دشمنی نبھانا آتی ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالوں کا پتہ ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جارہا ہے، ن لیگ اس کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے بعد سسٹم لپیٹ دیا جائے گا۔

تازہ ترین