• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں ٹریکٹر کا بےقابو ٹائر گاڑی سے جا ٹکرایا

روس میں ٹریکٹر کا بے قابو ٹائر گاڑی سے جا ٹکرایا


دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے، جس میں کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

روس کی سڑک پر ایساہی ایک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب ایک ٹریکٹر سے نکلا دیوہیکل بے قابو ٹائر اُچھلتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی کار سے جاٹکرایا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریکٹر سڑک سے گزر رہا تھا کہ اچانک اُس کا ایک ٹائر نکل گیا جو بیچ سڑک پر اُچھلتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے بری طرح ٹکرا گیا، جس سے گاڑی لڑکھڑا گئی جبکہ گاڑی کی ونڈ اسکرین کو بھی نقصان پہنچا تاہم کار ڈرائیور بالکل محفوظ رہا۔

تازہ ترین