• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال چیمپئن شپ ’رینجرزشکریہ جناح‘ کا اختتام

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ’رینجرز شکریہ جناح‘ کی مناسبت سے فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ڈرگ روڈ فٹبال ایسوسی ایشن کلب میں کیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی، ایونٹ کا فائنل میچ اعظم اسپورٹس فٹبال کلب اور خیبر مسلم فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوکہ 2-2 گول سے برابر رہا۔

لیگ کی بنیاد پر اعظم اسپورٹس فٹبال کلب کی ٹیم پہلی، خیبرمسلم فٹبال کلب کی دوسری جبکہ تاج مسلم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

بعد ازاں اختتامی تقریب کے انعقاد کے موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کھلاڑیوں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کے ساتھ رینجرز کے اعلیٰ افسران اور شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا۔

رینجر زشوٹنگ کلب میں ائیر رائفل، ائیر پسٹل اور نائن ایم ایم پسٹل شوٹنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جبکہ سُپر تھری شکریہ جناح سیریز کرکٹ میچ اور باکسنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

اسکول کے طالبہ و طالبات کے لیے رینجرز کی جانب سے قائداعظم کی زندگی پر محیط فلم ’جناح ‘ بھی دکھائی گئی۔

اس سے پہلے ’رینجرز شکریہ جناح ‘ کے حوالے سے مزارِ قائد پر فائنل میچوں کے دوران دی جانے والی ٹرافیوں کی تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں بڑی تعداد میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، اسکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

تازہ ترین