آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مسلم ریورس سینٹر اور لٹل اینجل نرسری کی جانب سے بے گھر افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

بے گھر افراد بھی ہمارے معاشرے کا ایک حصہ ہے ،انھیں معقول اور مناسب سہولیات کی فراہمی ضروری ہے، تاکہ وہ زندگی بہتر انداز میں گزار سکیں۔ گزشتہ دنوں کوونٹری میں بے گھر افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا، جس کا اہتمام مسلم ریورس سینٹر اور لٹل اینجل نرسری نے مشترکہ طور پر کیا تھا ،اس موقعے پر بچے مرد و خواتین نے بھرپور حصہ لیا ۔سخت سردی اور کھلے آسمان تلے بارش کے باوجود بچے ، مرد و خواتین وہاں موجود رہے اور ان کا جذبہ متزلزل نہ ہوا۔ 

وہ ایک چٹان کی طرح سخت سردی میں بے گھر افراد کے ساتھ کھڑے رہے، بچوں کی محبت دیدنی تھی ،یکجہتی کے اس پروگرام کا آغاز رات 8بجے شروع ہوا اور صبح تک جاری رہا ، اس موقعے پر یکجہتی کی اس سرد بھری رات میں موجود افراد نے خواتین اور بچوں کو خصوصی داد دی، مسلم ریسورس سینٹر کے سی ای او بیرسٹر چوہدری شبیر نے کہا کہ غرباء ،مساکین اور بے گھر افراد کا ہاتھ پکڑنا اور ان کی مدد کرنا ہی انسانیت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ریسورس سینٹر نے ہمیشہ انسانیت کی تعمیر اور ان کی مدد کے لیے کام کیا ہے تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو اور ایک صحت مند معاشرہ قائم ہو، مسلم ریسورس سینٹرعوام کو ایسے ریسورس فراہم کرتا ہے جس سے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں ۔سینٹر کے ڈائریکٹر چوہدری جاوید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج بے گھر افراد کے لیے تمام تر انتظامات میں انھوں نے دیگر اسٹاف کے ہمراہ کام کیااورہمارا مقصد پایہ تکمیل تک پہنچا ۔ایسی کاوشیں وقت کی ضرورت ہیں ۔

اس موقعے پر جنرل سیکریٹری راجہ اصغر نمبل نے کہا کہ نفسانفسی کے دور میں ایسے افراد کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے، جو معاشرتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سینٹر کی کاوشوں سے آج ہم نے بے گھر افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس سے جہاں ہمارے حوصلے بڑھے ،وہیں بے گھر افراد کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی، ایسے افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کے ساتھ دل جوئی کرنا ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم ریسورس سینٹر آئندہ بھی ایسے اقدامات کرتا رہے گا۔

جس سے آپس میں کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور پیارومحبت کی فضا قاہم ہو ،کیونکہ سینٹرکا مقصد ہی محبت نچھاور کرنا ہے ،خواتین کی لیڈر اور سماجی ورکر مسز صائمہ بیگ نے کہا کہ آج کے افراتفری کے دور میں مفلس نادار اور بے گھر افراد کا خیال رکھنا کسی نیکی سے کم نہیں، اللہ کی خوشنودی کے لیے انسانیت کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ 

آج مسلم ریسورس سینٹر نے جس طرح بے گھر افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، اس سے سینٹرکی عزت افزائی میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگوںنے دل کی گہرائیوں سے شرکت کی اور پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ 

بلادی سے مزید